Pakistan Kisan Labour Party

پاکستان کسان لیبر پارٹی کا منشور اور قیام کے اغراض و مقاصد مندرجہ زائل ہیں ۔

کسانوں مزدوروں اور عام لوگوں کے بنیادی مسائل جس میں غربت کا خاتمہ،کسانوں اور گھریلو صارفین کے لیے سستی بجلی کی فراہمی،زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے نہری پانی کو ٹیل تک پنچوانا ،کسانوں کو معیاری کھادیں سستی اور مناسب نرخ پر دستیابی کو یقینی بنانا ،کسانوں کو ترقی یافتہ اور معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنانا ،گندم کی طرح چاول کپاس گنا مکی الو اور دیگر زرعی اجناس کی سپورٹس پرائس مقرر کرنا،کسانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے تمام فصلوں کی قدرتی افات اور کیڑے مکوڑوں کے حملے کی صورت میں انشورنس کروائی جائے گی ،جتنی بھی سرکاری زمینیں چاہے وہ بنجر ہیں یا اباد ہیں چاروں صوبوں میں پنجاب سندھ بلوچستان اور کے پی کے میں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومتوں کی ملکیت ہے وہ بے زمین ہاریوں اور کسانوں کو تقسیم کی جائے گی تاکہ وہ اس کو اباد کر کہ اپنے اپ کو معاشی طور پر مستحکم کر سکیں اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ابادی کی غذائی ضروریات کو پورا کر سکیں ،پاکستان کے تمام کسانوں کو بہتر ابپاشی کے وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی جس میں سولر پلیٹوں اور دیگر طریقہ کار سے اب پاشی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد کی جا سکے ،ملک میں محکمہ زراعت کی ازسر نو تشکیل کی جائے گی تاکہ تمام کرپٹ ملازمین اور دیگر عملہ جو کسانوں کی رہنمائی کرنے میں اب تک مکمل ناکام رہے ہیں ان سے چھٹکارا پایا جا سکے ،پاکستان کے تمام صوبوں کے مزدوروں کو یکساں اجرت مقرر کی جائے گی تاکہ ملک کے مزدور اپنا اور اپنے بچوں کا بہتر مستقبل تشکیل دے سکیں اور اپنے تمام تر اخراجات باسانی پورا کر سکیں اور کھانے پینے سے لے کر بچوں کی تعلیم و تربیت صحت اور نشونما کے لیے کسی کے اگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ،پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملکی دولت میں 20 سے لے کر 23 پرسنٹ تک حصہ ڈالتی ہے ،اس لیے ہم ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کریں گے اور ملک میں ڈھائی سال سے لے کر پانچ سالہ منصوبہ جات کی مدد سے ملکی زراعت میں انقلابی تبدیلی رونما کریں گے تاکہ ملک میں سر سبز انقلاب ا سکے اور ملک پاکستان نہ صرف اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرے بلکہ اپنی ضرورت سے زائد پیداوار کو ایکسپورٹ کر سکیں ،زراعت کے شعبہ میں استعمال ہونے والے تمام ذری الات جس میں ٹریکٹر حل ڈسکیں روٹاویٹر کمپیوٹر لینڈ لیولر و دیگر الات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی اور معیاری ضروری الات کی فراہمی پاکستان کے کسانوں کو یقینی بنائی جائے گی ،ملک میں دستیاب ابی وسائل کو تمام صوبوں کے حق اور کسانوں کی ضروریات کے مطابق برابری کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا اور کوئی صوبہ کسی دوسرے کی حق تلفی نہیں کر سکے گا ،ملک سے مڈل مین منافع خور اور کمیشن ایجنٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ کسانوں کا معاشی استحصال نہ ہو سکے

ملکی سیاست میں عام لوگوں کی رسائی

ملکی سیاست میں عام لوگوں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ملک میں کوئی بھی شخص انتخابات لڑ کر اسمبلیوں میں جا کر اپنے طبقہ کی نمائندگی کر سکے ،موجودہ ملکی سیاست ایک کاروبار کی حیثیت اختیار کر چکی ہے جس میں صرف دولت مند اور پریولجڈ طبقہ ہی سیاست میں ا سکتا ہے دوسرا کوئی فریق اس میں حصہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا

قانون کی حکمرانی

ملک پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قانون سب کے لیے برابر ہو اور کوئی شخص اپنی حیثیت اور طاقت کی بنا پر کسی دوسرے کی حق تلفی نہ کر سکے

بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ

ملک میں بدعنوانی اور کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا تاکہ سرکاری اور نجی معاملات کو شفاف بنایا جا سکے اور ملک کو اکیسویں صدی میں قوموں کی برادری میں ایک ممتاز مقام دلایا جا سکے

خواتین کے حقوق

ہماری خواتین بہنیں جو کہ ابادی کا نصف حصہ ہیں ان کی معاشی معاشرتی اخلاقی تعلیمی اور تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کو ملازمت سیاست میں حصہ لینے کے تعلیمی اداروں میں حصہ لینے کے اور زندگی کے تمام تمام تر شعبوں میں ان کی شمولیت کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ وہ وطن عزیز کی ترقی میں اپنا بنیادی کردار ادا کر سکیں

نوجوان پاکستان کا اثاثہ

نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہے اور نوجوان کی تعلیم و تربیت معاشی اور معاشرتی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان میں کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہ رہ سکے انشاءاللہ ہم پاکستان کے تمام نوجوانوں کو ایک واو کار روزگار فراہم کریں گے تاکہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کی اللہ اکبر کے لیے اہم کردار ادا کر سکے ہم پاکستانی نوجوانوں کو سیاسی طور پر بیدار کر کے سیاسی عمل کا حصہ بنائیں گے ۔

قانون سازی

ملک میں خاندانی وڈیرہ شاہی اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کر کے پاکستان میں ذمہ دار محب وطن اور خدمت کے جذبہ سے شرشار پڑھے لکھے دوستوں بھائیوں اور خواتین کی ملکی سیاست میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی معاشی معاشرتی اخلاقی اور تہذیبی ضروریات کے مطابق قانون سازی کر کہ ملک کو ان موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکیں

صنعتی انقلاب

ملک میں صنعتی انقلاب برپا کیا جائے گا جس میں لوکل اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک ہیلدی انوائرمنٹ فراہم کیا جائے گا اس سے نہ صرف پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ائیں گے بلکہ ملکی دولت اور وسائل میں بھرپور اضافہ بھی ہو سکے گ

ناقابل تسخیر دفاع کی ترقی

پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا تاکہ دشمن پاکستان کی طرف میلی انکھ سے بھی نہ دیکھ سکے ۔

مہنگائی کا خاتمہ

ملک میں مہنگائی کے ناسور کو جرسی اکھاڑ پھینکیں گے اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں کو عام لوگوں کی پہنچ میں لایا جائے گا

انصافیت کی قانونی اصلاحات

ملک میں سستے اور معیاری انصاف کے اصول کے طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بے گناہ کو سزا نہ مل سکے اور کسی گنہگار کو چھوڑا نہ جا سکے اس کے لیے ملک میں ائینی اور قانونی اصلاحات کی جائیں گی

پاکستان ایک مضبوط جمہوری مملکت

پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری مملکت بنایا جائے گا جس میں ملکی ائینی اداروں کی کارکردگی اور ورکنگ کو بہتر سے بہترین بنایا جا سکے

ملتمس دعا مبشر مجید ڈوگر ایڈوکیٹ چیئرمین پاکستان کسان لیبر پارٹی